ملتان میں سیلاب کا فی الحال خطرہ نہیں ‘ حفاظتی انتظامات جاری ہیں ‘ ڈاکٹر کلیم اﷲ

ملتان میں سیلاب کا فی الحال خطرہ نہیں ‘ حفاظتی انتظامات جاری ہیں ‘ ڈاکٹر ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ممکنہ سیلاب2017 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ کی محکمہ سوشل ویلفئیر سے رجسٹرڈ تمام سماجی تنظیموں سے جامع میٹینگ ہوئی، جس میں سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے مسائل بتائے،تجاویز دی اور اگلے ہفتے دریائے چناب پر ہونے والی موک ایکسرسائز میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ملتان (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔تاہم حکومت پنجاب کی ہدایت پر پیشگی لاِئحہ عمل کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچاجاسکے۔اداروں میں رابطے اور سیلاب سے متعلقہ اداروں کی تیاری کے حوالے سے اگلے ہفتے دریائے چناب پرسیلاب سے نمٹنے کی فرضی مشقیں منعقد ہوں گی،جس میں تمام ضلعی ادارے حصہ لیں گے او ر کیمپ لگائیں گے۔ انہوں نے سماجی تنطیموں کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہااگرچہ ریسکیو1122ہر طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے پُرعزم اور تیار ہے مگر اس کے باوجود سماجی تنظیموں نے ماضی میں آنے والے سیلابوں میں ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دی ہیں اور مستقبل میں بھی سماجی تنظیموں سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔اور انہوں نے سماجی تنظیموں کے خدمات کو سراہا۔ شرکاء میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اصغرجلبانی، ایمرجنسی آفیسر احمد کمال ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر محمد امتیاز،شہباز حسین،حافظ انوار حسین،امرین بلوچ،عشرت حسین، کاشف علی،کوثر پروین، محمد امجداور سوشل ویلفئیر آفیسر احمد چشتی اور دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -