ملتان کے18مڈل سکولوں کوہائی کا درجہ دے دیا گیا

ملتان کے18مڈل سکولوں کوہائی کا درجہ دے دیا گیا

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)ضلع ملتان کے18 ایلیمنٹری بوائز وگرلز سکولوں کوہائی سکولوں کا درجہ دے دیا گیا ہے اور نئے داخلے کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔یہ بات ڈی ای او سیکنڈری ملتان ریاض بلوچ نے ان مڈل سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز،ہیڈ مسٹریز کی ہنگامی میٹنگ میں کہی ہے۔مڈل سکولوں کا تعلیمی بورڈ ملتان سے الحاق اور رجسٹریشن کروالیں گے۔ہر مڈل سکول کو سیکنڈ شفٹ پر ہیڈ ماسٹر کو(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

20ہزار روپے ماہانہ اور ٹیچر کو18ہزار روپے ماہانہ اضافی ملے گا۔ہیڈ ماسٹر وہیڈ مسٹریز کو ٹیچرز بھرتی کرنے کا اختیار دے دیاگیا ہے۔وہ7ہزارروپے ماہانہ تنخواہ پر ملازم بھی بطور چپڑاسی بھرتی کرسکیں گے۔نہم کلاسز شروع کرنے اور ڈبل شفٹ سکول کے ہیڈ ماسٹریا ہیڈمسٹریس کو ان کے عہدے سے ہر گز ہٹایا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں حکومت کی طرف سے ایک ہائی سکول قائم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کردیاگیا ہے۔ڈبل شفٹ سکول میں ساڑھے چار گھنٹے کلاسز ہونگی جبکہ اس سکول میں پہلی شفٹ یعنی مارننگ کلاسز بھی ساڑھے چار گھنٹے جاری رہیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -