دو صوبوں کی قرار داد پاس کرانے والے ایک صوبہ بنانے کیلئے تیار نہیں،ظہور دھریجہ،راشد بھٹہ

دو صوبوں کی قرار داد پاس کرانے والے ایک صوبہ بنانے کیلئے تیار نہیں،ظہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نمائندہ خصوصی)دو صوبوں کی قرارداد پاس کرانے والے ایک صوبہ بنانے کیلئے بھی تیار نہیں،تخت لاہور سے بڑے مجرم وسیب کے گونگے ارکان اسمبلی ہیں،پاؤں چھونے والے ہاتھوں کو گریبانوں کا آشنا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چےئرمین راشدعزیز بھٹہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ہوئے کیا۔اس موقع پر انقلابی شاعر ہوشو شیدی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں سرائیکی وسیب کو نظر انداز کردیا گیا ہے ،وزیراعظم چین میں لاہور کی زیرزمین ریلوے ٹرین کیلئے کھربوں کا قرض لینے گئے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ لاہور کے نمائشی منصوبے کی بجائے خام مال اور افرادی قوت کے حامل سرائیکی وسیب میں صنعتی بستیاں آباد کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہورہی ہے تو صوبوں کی قرارداد پاس کرانیوالے ایک بھی صوبہ بنانے کیلئے تیار نہیں،وعدہ خلافی کے مرتکب حکمران صادق اور امین نہیں رہے ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ان کو برطرف کرے۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا قدم قدم پر استحصال ہورہا ہے ،نیا بجٹ سرپر آگیا ہے جبکہ سرائیکی وسیب کیلئے سابقہ بجٹ میں مختص فنڈز ریلیز نہیں ہوئے۔ملازمتوں کیلئے سرائیکی وسیب کا استحصال ہوتا ہے ،ایجوکیٹرز کو ایک سال سے انتظار کی سولی پر لٹکا دیا گیا ہے ،گندم کے کاشتکاروں کے باردانہ کے مسائل حل نہیں ہوئے،بے اختیار بلدیاتی ادارے لوگوں کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وسیب کے لوگوں کو ایسے غدار جاگیرداروں ،تمنداروں اور گدی نشینوں کے پاؤں چھونے کی بجائے گریبان پکڑنے چاہئیں۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ لاہور میں ایک بچے کا ہاتھ کٹا ہے تو وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف 10لاکھ کا چیک لیکر ان کے گھر پہنچ گئے مگر دھریجہ نگر حادثہ میں 100سے زائد آدمی مارے گئے ان کو آج تک ایک روپے نہیں ملا اور نہ ہی کوئی وزیرمشیر تعزیت کیلئے آیا ۔انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار ختم ہونے چاہئیں۔کروڑوں سرائیکی افراد کو ان کا تاریخی ،ثقافتی اور جغرافیائی حق دیکر صوبہ سرائیکستان قائم کیا جائے۔سرائیکی رہنماؤں نے پاکستانی زبانوں کو قومی زبانیں تسلیم نہ کرنے پر سینیٹ کی مذمت کی ۔اس موقع پر ہوشو شیدی نے اعلان کیا کہ کوٹسمابہ میں سرائیکی صوبہ تحریک کے رہنماؤں کی دستار بندی کرائی جائیگی ۔راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ رمضان شریف کی آمد سے قبل نواب مظفر خان شہید ؒ کی برسی اور سرائیکی کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا پر سرائیکی ترانے اور سرائیکی انقلابی کلام کے ایک درجن والیم ریلیز ہوجائیں گے۔