عملہ غائب،دیہی مرکز صحت شہر سلطان میں نوزائیدہ دم توڑ گیا

عملہ غائب،دیہی مرکز صحت شہر سلطان میں نوزائیدہ دم توڑ گیا

  

بستی اللہ بخش(نامہ نگار)خدیجہ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تو رات کو اپنی بیوی کو ہسپتال شہرسلطان لے آیا ۔ مگر ہسپتال میں کوئی عملہ نظر نہ آیا بیوی نے شدید حالت میں تڑپ تڑپ بچہ کی پیدائش کی جس سے بچہ دو گھنٹے بعد فوت ہو گیا ۔

یہ بات خادم حسین نے دفتر پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ آر ایچ شہرسلطان میں عملہ نہ اہل ہے ۔ نہ تو مریضوں کی ٹھیک طرح سے کیئر کیجاتی ہے اور نہ ہی ایمرجنسی ادویات کی دستیابی ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری کاروائی کا مطالبہ ہے ۔

بچہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -