پی ایم اے ملتان الیکشن،جنرل باڈی میٹنگ کے انعقاد پر ڈاکٹرز کے تمام گروپ کی مشاورت
ملتان(وقائع نگار)ڈاکٹرز کے تمام گروپس کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ،فرینڈز گروپ،میڈیکل ٹیچرز (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
ایسوسی ایشن،ڈاکٹرز الائنس، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج،ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر ظفر چوہدری،ڈاکٹر امتیاز اعوان،داکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر وسیم ربانی،ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،داکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر ظفر ملک،ڈاکٹر شکیب فیض،ڈاکٹر وقار نیازی ودیگر شامل تھے۔اجلاس میں پی ایم اے ملتان کے الیکشن کے حوالے سے جنرل باڈی میٹنگ کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔اس کیلئے دستخطی مہم منگل تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔جنرل باڈی میٹنگ کیلئے اگلی تاریخ پر سب سے رائے لی گئی۔جسکا اعلان منگل کو متوقع ہے۔شرکاء نے کہا جنرل باڈی میٹنگ پی ایم اے ملتان میں جمہوری عمل کی بحالی میں پیش خیر ثابت ہوگی۔