خرچہ مانگنے پر مبینہ طور پر بیوی پر تشدد ‘ سر منڈوا دیا

خرچہ مانگنے پر مبینہ طور پر بیوی پر تشدد ‘ سر منڈوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( کرائم رپورٹر ) خرچہ مانگنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تشدد کے بعد سر منڈوا دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز شجاعباد کے علاقہ میں ساجدہ نامی خاتون نے تھانہ سٹی شجاعباد کو (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
درخواست دی کہ اس نے شوہرصدیق سے خرچہ مانگا ‘ جس پر اس نے جھگڑنا شروع کردیا اور جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ شوہر نے نائی ظہور کو بلوا کر اس کے سر کے بال منڈوا دئیے ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر اور نائی دونوں کو حراست میں لے لیا ‘ معاملہ بعد ازاں اعلیٰ حکام کی ہدایت پر انسداد تشدد برائے خواتین مرکز بھجوا دیا گیا ۔