دہشت گردی،ہم حالت جنگ میں ہیں‘محمد خان لغاری

دہشت گردی،ہم حالت جنگ میں ہیں‘محمد خان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ملک دشمن ہمارے ملک میں امن نہیں رکھنا چاہتے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم ہروقت حالت جنگ میں ہیں دہشت گردی خاتمہ کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں مستونگ خودکش حملہ کی مذمت کرتاہوں ۔شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
صحت یابی کی دعا ۔اپنے حلقہ انتخاب میں عوام سے قریبی رابطہ رکھ کر ان کے دکھ سکھ میں شامل ہوں ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے چک جلوہڑ میں ممتاز شخصیت زاہد خان وڈانی کے والد کریم بخش مرحوم کی رسم قل خوانی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رسم قل خوانی میں سردار محمد خان لغاری نے مرحوم کریم بخش وڈانی کے بیٹوں کی دستار بندی بھی کی۔