ملتان میں لیپ ٹاپ تقسیم،جامعہ زکریا سے باہر ہونیکا امکان

ملتان میں لیپ ٹاپ تقسیم،جامعہ زکریا سے باہر ہونیکا امکان

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان کے طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب زکریا یونیورسٹی سے باہر ہونے کا امکان ، بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملتان کے طلبا کیلئے تقریب 20 مئی کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی حمزہ شہباز شریف ہوں گے ملتان میں تقریب کے لئے تاحال و(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ینو کا فیصلہ نہیں ہوا پہلے زکریا یونیورسٹی کا اعلان کیا گیا تھا مگر یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم کے تزین وآرائش کی وجہ سے تقریب کی وینویو کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کاحتمی فیصلہ ڈپٹی کمشنر کرے گاجس کی رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیدمنصور شاہ نے کردی ہے ، دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی فہرستوں کے بارے میں معاملات طے پا گئے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈی ڈی کالجز نے بتایا کہ فہرستیں ایچ ای ڈٰی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے لیکر جاری کریگا، جو یونیورسٹی کو مل جائیں گی امید ہے سوموار تک فہرستیں یونیورسٹی تک پہنچ جائیں گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -