مولانا غفور حیدری کے قافلہ پر خودکش حملہ بزدلانہ فعل، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ردعمل
ملتان،لیہ،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،ہارون آباد،کوٹ چھٹہ،ہیڈراجکاں،شادن لُنڈ،خانیوال(سٹی رپورٹر،نمائندگان)مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملہ کے حوالے سے مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون کیا اور مستونگ کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کی دعا کی اور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ آپ نے دھشت گردی اور تشدد کیخلاف جو اعتدال پسندپالیسی اختیار کی ہے یہ اس کی سزا دی جارہی ہے مولانا فضل الرحمن نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرسے اس عیادت اور اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔لیہ سے نامہ نگار کے مطابق قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی کال پر آج 14مئی کو چار بجے سہ پہر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے جنرل سیکرٹری قاری منور حسین نے جے یو آئی کے ہنگامی اجلاس میں بتائی۔ صدارت ضلعی امیر مولانا ربنواز فاروقی نے کی ۔ اجلاس میں سانحہ مستونگ کی بھرپور مذمت کی گئی اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی وزخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔ اجلاس میں مولانا حبیب اللہ خان ، مولانا محمد اصغر تمیمی ، مولانا محمد اسلم نیازی، مولانا خالد محمود ، قاری محمدا مین چشتی ، مولانا عبدالحنان ، مولانا عبداللہ ، قاری غلام نبی ، مولانا ابوبکر حقانی اور سیف اللہ شاہین ودیگر علمائے کرام اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئر مین جام حضور بخش لاڑ ،امیر ضلع سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کے لواحقین اور زخمی ہونیوالے افراد کی خاطر خواہ مالی امداد کرے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن کی مرکزی شوریٰ کے ممبر سابق بار صدر ملک محمد فیض ایڈووکیٹ نے جے یوآئی تحصیل امیر قاری محمد اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی جنگ میں جے یوآئی قربانیاں دیتی چلی آرہی ہے مستونگ میں جے یوآئی راہنما ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا غفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ وار ہے ،انہوں نے کہا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پرآج ڈیرہ غازیخان میں جے یوآئی اس واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ۔راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق دفتر مصالحتی امن کمیٹی راجن پور میں مولانا غلام یسےٰن شاکر ضلعی امیر جے یو آئی اورسفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی کی زیر صدارت مستونگ میں ہونیوالے خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے والے افراد کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد ، جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی اس موقع پر مولانا غلام یسےٰن شاکر ضلعی امیر جے یو آئی، سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی، کنور کمال اخترچےئرمین ایم سی، مفتی ارشاد احمد حقانی ،مولانا عبدالصمد درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔قاری شفیق احمد سعیدی ،مولاناطاہر قاسمی،مولانا منظور احمد نعمانی ،محمد ندیم قریشی ،سید عبدالرحمن شاہ ،سید احسن حسین شمسی ایڈووکیٹ ،مفتی خضر مجاہد،فاروق قریشی ،مولانا مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہدہشت گرد ہمیں دین اسلام کی دعوت و تبلیغ اور دشمن کی سازشوں کے آگے بند باندھنے سے نہیں روک سکتے۔دعائیہ تقریب میں مفتی مطیع اللہ ،مولانا یعقوب ،قاری ہدایت اللہ ،مفتی امداد اللہ ،مفتی احمد عارفی ،قاری مدثر ،مولانا اسماعیل گبول بھی شریک تھے ۔اختتام پر سید احسن حسین شمسی نے مستونگ کے شہدا کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کرائی۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات جمعیتعلماء اسلام ملک رشید احمد اعوان نے جنر ل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان وڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حید ی کے قافلے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کی یہ کاروائی علماء امت کے آ ہنی عزائم کومترلزل نہیں کرسکتی ، اس موقع پر موجودمولانا محمد امجد،مولانا صدیق،مولاناافضل محمود ،ڈاکٹر رضوان، بھی موجودتھے ۔کوٹ چھٹہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ریاست اور مذہب کے دشمن ہما رے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے،مو لانا عبداغفور حیدری پر حملے کی شدید مذمت کر تے ہیں۔یہ بات جمعیت علما ء اسلام تحصیل کو ٹ چھٹہ کے امیر قا ری محمد طا ہر جلبانی،جنر ل سیکر ٹری سردار عبدالمجید خان ڈیو ے آ نی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔اس مو قع پر ملک فا روق اعظم ڈھا نڈلہ،قاضی عصمت اللہ،حاجی رحیم بخش بھٹی،مولانا کلیم اللہ ملکانی،منظور حسین مہروانی،قاضی محمد ابراہیم،حا فظ محمد اسلم سہیڑ و دیگر مو جود تھے۔ہیڈراجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملہ انتہائی افسوناک ہے،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی معاشرے کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،ملک میں قیام امن کیلئے حضرت بابا چنن پیر کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار درگاہ بابا چنن پیر کے خطیب مولانا اکمل عباس نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔غلام حید ر نمبردار،سردار احمد،ڈاکٹر یاسین،اللہ وسایاء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق کسا ن بو ر ڈ تحصیل ڈیر ہ غا زی خان کے صدر خا لد محمود گو ر چا نی ، قا ری سعید احمد حیدری، حا فظ عبدالعز یز نتھوا نی، با با رب نواز، ملک ضیا ء اللہ، اللہ بخش ما ڑ ھا کو نسلر، عبدالرزا ق بلقا نی نے مستو نگ میں مو لا نا عبدالغفور حید ری ڈپٹی چئیر مین سینٹ کے قا فلے پر خو د کش حملے کی شد ید الفا ظ میں مذ مت اور انسا نی جا نو ں کے ضیا ع پر افسو س کا اظہا ر کیا ۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے ضلعی صدرمعروف تاجررہنما شیخ محمداخلاق نے کہاکہ بلوچستان مستونگ کے علاقے میں دہشتگردی کابڑاوا قعہ اس وقت کیاگیا جب وزیراعظم میاں نوازشریف چاروں صوبوں کے وزارء اعلیٰ کے ہمراہ چین کے دورہ پر ہیں ملک دشمن قوتیں بلو چستا ن کو ٹارگٹ بناکراس دورے کوسبوتاژ کرناچاہتی ہیں۔