جنوبی پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، سورج سوا نیزے پر آگیا: عوام کا براحال

جنوبی پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، سورج سوا نیزے پر آگیا: عوام کا ...

  

وہاڑی،راجن پور،کوٹ ادو،ٹھٹھہ صادق آباد،نواں شہر،بٹہ کوٹ،سیت پور،سکندر آباد،خانقاہ شریف(نمائندگان)جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کو بجلی بندش کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نامہ نگار کے مطابق شہر اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ذلیل وخوار ہو نے لگی جس سے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

تاجروں کے کاروبار بری طرح تباہ ہو نے لگے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا عوامی وسماجی اور شری حلقوں خلیل علی ، شرافت علی ، محمد علی ، شبیر احمد ، آفتاب مجید ، عا مر احمد، ابراہیم ، ایم صادق ، طارق حسین ، ذوالفقار علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ،حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ضلع راجن پور میں گذشتہ روز شدید گرم دن رہا درجہ حرارت 44 ڈگری رہا جبکہ دن بھر گرم لو چلتی رہی جس سے مارکیٹیں اور بازار بھی سنسان رہیں ۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق واپڈ انے کو ٹ ادو کے شہریو ں کی بجلی سے چھٹی کر وا دی،صبح چھ بجے سے لے کر دو پہر تین بجے تک نو ے فیصد علاقوں سے بجلی کی نو گھنٹے کی طو یل غیر اعلانیہ لو ڈشیڈ نگ کی گئی واپڈااہلکاروں نے دفتروں کے ٹیلی فو ن بھی اٹھانا گو را نہ کیے اورذاتی موبا ئل بھی بند کر دیئے۔ خواتین کو گھر یلو کام کاج میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد نواحی علاقوں میں خان پور ،اولڈ مخدوم رشید،علی شیر واہن،پیر صادق شاہ،حاجن شیر سے منسلک علاقوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے،شدید گرمی میں شہری پریشان رہے۔نواں شہر اور بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بارہ میل و گردونواح میں گرمی کی شدت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے درجہ حرارت 43سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا گرمی کی شدت کی وجہ سے بازار اور سڑکیں سنسان ہوگئیں کاروباری سرگرمیوں میں بھی معطل ہو کر رہ گئیں ،شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ۔سیت پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سیت پور۔ خان گڑھ دوئمہ ۔ سلطان پور اور دیگر مواضعات میں واپڈا کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری نظام تباہ ہو کے رہ گیا ہے۔ سیت پور کا درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ گیا ہے۔ بجلی چوبیس گھنٹوں میں دن کے اوقات میں صرف چند منٹوں کے لیے آتی ہے۔ جس سے واپڈا کے خلاف عوام کا شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ رابطہ کرنے پر ایس ڈی او واپڈا عمر فاروق نے بتایا کہ خیر پور سادات گڑد پر سیت پورفیڈر علیحدہ کیا جا رہا ہے ۔ جس پر کام جاری ہے۔ 1977ء سے پرانی اور بوسیدہ تاریں لگی ہوئی ہیں جو اب لوڈ بر داشت نہیں کرتیں۔ لہذا عوام کی پریشانی چند دنوں کی ہے ۔ٹرپنگ اور کم وولٹیج کا مستقل طور پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سکندرآباد و مضافات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا جس سے امور خانہ داری چلانے والی خواتین ذہنی اذیت کا شکار ہوکر رہ گئی بروقت ناشتہ اور کھانا تیار نہ ہونے پر گھریلوں جھگڑ وں میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ،عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حُکام سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسب ڈویژن خانقاہ شریف میں تعینات کرپٹ اورنااہل ایس ڈی اواوران کے ماتحت عملہ نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ہلکی سے ہواچلنے کے باعث بجلی بندکردی جاتی ہے اورپھرفنی خرابی دورکرنے کی بجائے عملہ اپنے گھروں میں چلاجاتاہے دوسرے روز نودس بجے نقص کی تلاش شروع کی جاتی ہے اس طرح پو را دن گزرجاتاہے ،گرڈ اسٹیشن، ماری شیخ شجرہ کے مضافاتی علاقوں گوٹھ لشکر پکابارہ بستی طارق آباد، بستی باڑہ سمیت متعدد علاقوں کے سینکڑوں صارفین نے واپڈاکیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر ایس ڈی اوران کاعملہ معطل کرکے ایماندار اورذمہ دارعملہ تعینات کیاجائے جبکہ واپڈاحکام کاکہناہے کہ گرڈاسٹیشن میں ناقص میٹریل استعمال ہواہے جس کی وجہ سے آئے روز خرابی پیداہوجاتی ہے اس میں گرڈ اسٹیشن والوں کافالٹ ہے ان کاکوئی قصورنہیں ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -