مہنگی ترین طلاق،سابق بیوی کو ساٹھ ارب روپے ادائیگی کا حکم
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی ایک عدالت نے طلاق کے مقدمے میں روسی تاجر کو سابق بیوی کو ساٹھ ارب روپے ادائیگی کا حکم دیا ہے جو برطانوی تاریخ میں طلاق کے نتیجے میں کسی بھی خاتون کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔اکسٹھ سالہ روسی نڑاد تاجر نے بیس سال قبل ماسکو میں روسی خاتون سے شادی کی۔ان کے دو بچے بھی ہیں۔ بعد میں یہ جوڑا برطانیہ منتقل ہو گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق مطلقہ خاتون کو روسی تاجر کے مجموعی اثاثوں کا ساڑھے اکتالیس فی صد دیا گیا ہے۔جج کا کہنا تھا کہ مطلقہ خاتون نے بیس برس تک کسی بھی ملازمہ کے بغیر بچوں کی تربیت کی ذمے داری انجام دی۔
طلاق