مارگٹ میں ایف سی قافلے کے قریب دھماکہ،2 اہلکار زخمی

مارگٹ میں ایف سی قافلے کے قریب دھماکہ،2 اہلکار زخمی
مارگٹ میں ایف سی قافلے کے قریب دھماکہ،2 اہلکار زخمی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مارگٹ میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں صبح سویرے دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی قافلے کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار نائیک حق نواز اور حوالدار حبیب اللہ  زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

دھماکہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا جبکہ واقعے کے بعد ایف سی کی مزید نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان گوادر میں گذشتہ روز دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا اور فائرنگ کے نتیجے میں 9مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

کوئٹہ -