خالی پیٹ لہسن کے ساتھ یہ قدرتی اجزاء7 روز تک مسلسل استعمال کرکے دیکھیں، آپ کی دنیا بدل جائے گی

خالی پیٹ لہسن کے ساتھ یہ قدرتی اجزاء7 روز تک مسلسل استعمال کرکے دیکھیں، آپ کی ...
خالی پیٹ لہسن کے ساتھ یہ قدرتی اجزاء7 روز تک مسلسل استعمال کرکے دیکھیں، آپ کی دنیا بدل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) لہسن کے فوائد سے کبھی بھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے اور صدیوں سے لوگ اس کا استعمال کرتے آئے ہیں۔اسی طرح شہد کی افادیت بھی مسملہ ہے اور اگر ان دنوں کو اجزاءکو ملاکر خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو کئی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لہسن کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اسے ثابت استعمال کریں کیونکہ اس طریقے سے لہسن میں موجود ایلی سین کا زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔لہسن مسل کر کھانے سے پہلے 15منٹ تک پڑا رہنے دیں ۔
شہد اور لہسن
لہسن کو پیس کر اس میں شہد ملاکر خالی پیٹ 7دن تک کھائیں ،اس طریقے سے آپ کے جسم میں توانائی آئے گی اور تمام کمزوری دور ہوجائے گی۔
لہسن سے بناٹانک
یہ ٹانک زکام اور نزلے کے لئے بہت مفید ہے لیکن اس کو بنانے کے دوران اپنے ہاتھوں کو آنکھوں سے ر رکھیں۔
جزائ
آدھا پیلا پیاز کٹا ہوا
پانچ لہسن کی توڑیاں پسی ہوئیں
سرخ مرچیں دو عدد پیس لیں
ایک بڑا چمچ ادرک پسی ہوئی
ایک بڑا چمچ لیموں کا رس
سیب کا سرکہ
بنانے کا طریقہ
ایک 500ملی لیٹر مٹی کے جار میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیںاور پھر لہسن ڈال دیں۔اس کے بعد سرخ مرچیں ،ادرک اور لیموں کا رس ڈالیں۔اس کے بعد سیب کا سرکہ اتنا ڈالیں کہ جار میں دو سینٹی میٹر جگہ رہ جائے۔اس مشروب کو گلے کی خرابی،زکام اور فلو کے دوران پینے سے بیماری دور ہوجائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -