بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پہچاننا مشکل ہوگیا

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پہچاننا مشکل ...
بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پہچاننا مشکل ہوگیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی خوبرو اداکارہ ماہیماچوہدری جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم”پردیس“ سے کافی شہرت سمیٹی تھی اب موٹاپے کی وجہ سے فلمی دنیا سے دور ہونے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز،کلک کریں

بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں ”دھڑکن“،”کھلاڑی420 “ اور ”دل کیا کرے“ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ موٹاپا ہی ان کے فلمی دنیا سے دور ہونے کی اصل وجہ ہے۔

ماہیما چوہدری نے 2006 ءمیں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی مگر اداکارہ نے 2016 میں فلم”ڈارک چاکلیٹ“ سے ایک مرتبہ پھر اداکاری کے میدان میں واپسی کی مگر اب وہ مکمل طور پر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں جبکہ اس کی اصل وجہ ان کا فربہ ہونا ہے ۔

’’ہمیں ایسی حالت میں سونے پر مجبور کیا جاتا ہے کہ۔۔۔‘‘بڑے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کہ سن کر کوئی بھی کانپ جائے

مزید :

تفریح -