عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے، پورا گھرانہ خوشی سے نہال

عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے، پورا گھرانہ خوشی سے نہال
عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے، پورا گھرانہ خوشی سے نہال

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل بیٹی کے بعد بیٹے کے بھی باپ بن گئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں یہ اعلان کرتے ہوئے آپ کو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹا عطاءکیا ہے۔ اسے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔“

واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی اپریل 2014ءمیں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی نور آمنہ کیساتھ ہوئی تھی جس میں قریبی عزیزوں، رشتہ داروں اور کرکٹرز نے شرکت کی۔

جنوری 2015ءمیں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کا اعلان بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بچی کی شکل میں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -