شیخ رشید نے این اےپچپن اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے این اےپچپن اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان ...
شیخ رشید نے این اےپچپن اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداین اے 55 اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 120 دن اہم ہیں جس کے بعد جے آئی ٹی سے ن لیگ کا  پانچوں کندھوں پر جنازہ  نکلے گا،بھارتی صنعتکار  سجن جندال ایسے پاکستان آیا جیسے اس کی خالہ کا گھر ہو۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز،کلک کریں

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 کے کارکنوں کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2 لیڈر ہیں ایک عمران اور دوسرا شیخ رشید جبکہ پاکستان میں سیاست کے دو شہر ہیں ایک کراچی اور دوسرا راولپنڈی،2017 ءالیکشن کا سال ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حنیف عباسی پر 2 ٹن ہیروئن کا کیس ہے،اگر جے آئی ٹی سے ن لیگ کا جنازہ نہ نکلے تو عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور لوگوں کو نفرت کے معیار پر پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،سوشل میڈیا اور دورے فورمز پر پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

شیخ رشید نے ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر لمحہ ماں کی محبت کو محسوس کرتا ہوں ،اپنی ہر کامیابی کے بعد ماں کے قدموں میں جاکر بیٹھتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ قطری کے نا کسی اور کہ صرف نوازشریف کے ہیں،آج کس منہ سے عمران خان کے خلاف کیسز دائر کئے جارہے ہیں،ہم پاک چین اقتصادی راہداری کے حامی ہیں۔

’’ہمیں ایسی حالت میں سونے پر مجبور کیا جاتا ہے کہ۔۔۔‘‘بڑے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کہ سن کر کوئی بھی کانپ جائے

شیخ رشید نے کہا کہ 7 دفعہ وزیر رہا ہوں ،اگر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا،حکمران کلبھوشن یادیو پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،بھارت میں پاکستان کے 7 آدمی جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے اور ان میں سے ایک کے لئے بھی ہمیں قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -