لو میرج کا انجام، گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زندہ جلا دیا

 لو میرج کا انجام، گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زندہ جلا دیا
 لو میرج کا انجام، گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زندہ جلا دیا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) لو میرج کا المناک انجام ہوگیا،  بیوی نے گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کو مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا کے زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے بعد تنویر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ 

دوسری طرف ملزمہ آسیہ نے جھگڑا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس نےجلایا نہیں بلکہ تنویر نے خودسوزی کی ہے ۔پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور پوسٹمارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کے  بعد ہی کوئی حتمی بات بتائی جاسکتی ہے ۔ 

مزید :

فیصل آباد -