ون بیلٹ ون روڈ سمٹ، شہبازشریف کا شرکاءسے لکھی تقریر چھوڑ کر فی البدیہہ خطاب، چین کے ویژن کی حمایت کا اعلان

ون بیلٹ ون روڈ سمٹ، شہبازشریف کا شرکاءسے لکھی تقریر چھوڑ کر فی البدیہہ ...
ون بیلٹ ون روڈ سمٹ، شہبازشریف کا شرکاءسے لکھی تقریر چھوڑ کر فی البدیہہ خطاب، چین کے ویژن کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں منعقدہ ون بیلٹ سمٹ میں شامل ہونے والے 200 وفود میں سے صرف 40 عالمی رہنما ہی سمٹ میں  خطاب کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف کوبھی یہ اعزازملاکہ وہ بھی خطاب کرنے والے 40 رہنماؤں کی فہرست  میں شامل تھے ، اپنے خطاب کے دوران وزیراعلی شہبازشریف نے لکھی ہوئی تقریر چھوڑدی اور انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیاجس پرمختلف سربراہان مملکت کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو خصوصی طو رپر سراہا گیا۔شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کسی بھی دوست ملک نے اتنا شاندار او ربڑا پیکیج نہیں دیا جو چین نے پاکستان کو دیاہے،ذاتی طورپر چین کے صدر شی جن پنگ کے کرپشن کے خلاف جہاد سے بہت متاثر ہوںاوراب میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہاہوں اور یہی ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔
’ون بیلٹ ون روڈ‘سمٹ سے’ ’لوگوں کے درمیان ربط سازی“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے توانائی اور مختلف صنعتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور پاک، چین اقتصادی راہداری کے ثقافتی فوائد پر روشنی ڈالی۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ ا قدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے، بیلٹ اور روڈ ویژن رابطوں کے نئے دور کا آغاز ، ممالک کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے لئے بیلٹ او ر روڈ فورم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ سست عالمی اقتصادی بحالی اور اقتصادی عالمگیریت کو درپیش نئے خطرات کے پس منظر میں چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا اقدام منفرد حیثیت رکھتا ہے، صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذریعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے،یہ اقدام ترقیاتی حکمت عملی کو نئی جہت دے گا اور اس سے خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی آئے گی ۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ شاندار اقدام لوگوں کو بااختیار بناکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور پر قابو پانے کاایک موثر طریقہ ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں بیلٹ اینڈ روڈ کی شمولیت اس اقدام کی عظیم تر عالمی اونر شپ اورچینی صدر شی جن پنگ کے عظیم ویژن کی توثیق اور ان کی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے،سلک روڈز صرف تجارتی مال اور دیگر اشیاءکی تجارت کیلئے نہیں بلکہ اس سے علم، خیالات اور مختلف ثقافتوں کو ایک دوسروں کے قریب لانے میں مدد ملی ہے تاہم اقتصادی عالمگیریت کے عمل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے اسے زیادہ جامع، زیادہ پائیدار اور زیادہ نتیجہ خیزبنانا بہت ضروری ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ جنوب کے ترقی پذیر ممالک اور شمال کے ترقی یافتہ ممالک میں معاشی تفاوت ایک تلخ حقیقت ہے لیکن جنوب اور شمال کے ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے کر اس فرق کو کم کرکے بیلٹ اورروڈ کے حقیقی مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتاہے،ہم چین کے صدر شی جن پنگ کے اس ویژن کی حمایت کرتے ہیں اورپاک چین اقتصادی راہداری کی شکل میں 50 ارب ڈالر کے تاریخی تحفہ پر چین کے صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کسی بھی دوست ملک نے اتنا شاندار او ربڑا پیکیج نہیں دیا جو چین نے پاکستان کو دیاہے۔ شہبازشریف نے شرکاءکو بتایاکہ پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر انتہائی تیزی سے عملدرآمد ہورہاہے،سی پیک کے تحت منصوبوں میں شفافیت ،معیاراورکارکردگی کے نئے مینار قائم کئے گئے ہیں، میں ذاتی طورپر چین کے صدر شی جن پنگ کے کرپشن کے خلاف جہاد سے بہت متاثر ہوں اوراب میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہاہوں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اورشفافیت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -