خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں
خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ معروف اداکارہ بادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 15 مئی 1967 کو مہارشٹرا کے برہمن خاندان میں پیدا ہونے والے مادھوری نے ممبی سے تعلیم حاصل کی اور تین سال کی عمر میں ڈانس سیکھنا شروع کردیا ۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

انھوں نے بچپن ہی میں کتھک ڈانس پر عبور حاصل کرلیا۔ مادھوری نے راجشیری پروژیکشن کے ساتھ 1984 میں پہلی بنگالی فلم ” ابودھ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بالی وڈ میں 1988 میں فلم”تیزاب“ کی ریلی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی مشہور فلموں میں دل،ساجن، بےوفا،انجام،راجہ،دل تو پاگل ہے دیو داس اور آجا نچ لے شامل ہیں۔ انھوں نے فلم فئیر اور پدما شری سمیت کئی ایورڈ اپنے نام کئے۔

مزید :

تفریح -