گوادر میں مزدوروں پر حملہ ،لیویز تھانے میں دو مقدمات درج کر لیے گئے

گوادر میں مزدوروں پر حملہ ،لیویز تھانے میں دو مقدمات درج کر لیے گئے
گوادر میں مزدوروں پر حملہ ،لیویز تھانے میں دو مقدمات درج کر لیے گئے

  

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر میں گزشتہ روز 9مزدوروں کے قتل کے دو مقدمات درج کر لیے گئے ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق گوادر کے تھانہ لیویز میں مزدوروں کے قتل کے دو مقدمات درج کیے گئے جن میں انسداد دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔لیوئز ذرائع کے مطابق مقدمات زخمی ہونے والے مزدور قادر بخش کی مدعیت میں درج کیے گئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گوادر کے دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9مزدور جاں بحق ہو گئے تھے ۔

مزید :

گوادر -