بارش ، آندھی سے تباہی ، آسمانی بجلی گرنے سےجنوبی پنجاب میں واقع گاﺅں ’بینی ڈب ‘ جل کر خاکستر

بارش ، آندھی سے تباہی ، آسمانی بجلی گرنے سےجنوبی پنجاب میں واقع گاﺅں ’بینی ...
بارش ، آندھی سے تباہی ، آسمانی بجلی گرنے سےجنوبی پنجاب میں واقع گاﺅں ’بینی ڈب ‘ جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب میں بارش، طوفانی آندھی نے تباہی مچادی، آسمانی بجلی گرنے سے گاﺅں جل کر خاکستر ہو گیا ۔

تفصیل کے مطابق بہاولپور میں گزشتہ رات طوفانی ہواﺅں کے سبب کئی پبلسٹی بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم دوسری طرف  وہوا کے مغربی ٹرائبل ایریا میں کوہ سلیمان کے گاﺅں بینی ڈب میں بارش کے دوران درخت پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے  آگ نے گاﺅں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور درجنوں جھگیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق  صرف یہی نہیں بلکہ  آگ نے جنگل کو لپیٹ میں لے لیا جس سے ہزاروں قیمتی درخت جل گئے، درجنوں مویشی، پرندے بھی ہلاک ہو گئے، کرکنہ درگ میں بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں گندم کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، چولستان میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، درجنوں مکانات زمین بوس ہو گئے، کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں ، درخت اکھڑ کر دور جا گرے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، 8 افراد زخمی ہو گئے، ملتان میں گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گرد آلود ہواﺅں کے باعث گرمی میں معمولی کمی کے بعد پھر تیزی آگئی، لوگ گھر وں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

مزید :

ملتان -