بھارت میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا

بھارت میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا
بھارت میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا

  

سونی پت (صباءنیوز)بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک 23سالہ خاتون کے اغوا ، اجتماعی عصمت ریزی اور لاش کو بری طرح مسخ کر کے پھینک دینے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نعش کے بعض حصوں کو کتے کھا گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا پتہ چلتے ہی دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب کہ سپریم کورٹ نے نربھئے اجتماعی عصمت ریزی کے مجرمین کو پھانسی کی سزا برقرار رکھی ہے ۔ ہریانہ کے واقعہ پر صدر کانگریس سونیا گاندھی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سلامتی کے ضمن میں مزید بہت کچھ اقدامات کرنے ہیں ۔ روہتک کے اربن اسٹیٹ علاقہ میں صبح کے وقت لوگوںنے متاثرہ خاتون کی نعش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا ۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے چہرے اور جسم کے نچلے حصے کو کتوں نے کاٹ لیا تھا ۔ یہ ایک مطلقہ خاتون بتائی گئی جس کا سونی پت سے 9مئی کو اغوا کر کے کار میں روہتک لے جایا گیا ۔

متاثرہ خاتون کے والدین نے سونی پت پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی ۔ پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ خاتون کی پہلے عصمت ریزی کی گئی پھر اینٹ سے اس کے چہرے کو مسخ کردیا گیا ۔ اس کے سر پر بھی گہرے زخم پائے گئے ۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جنہیں پولیس تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔

’’ہمیں ایسی حالت میں سونے پر مجبور کیا جاتا ہے کہ۔۔۔‘‘بڑے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کہ سن کر کوئی بھی کانپ جائے

مزید :

بین الاقوامی -