اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر والدہ نے فون کر کے کیا بات کہی اور کپتان نے کیا جواب دیا ؟ماں بیٹے کی گفتگو سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر ...
اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر والدہ نے فون کر کے کیا بات کہی اور کپتان نے کیا جواب دیا ؟ماں بیٹے کی گفتگو سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈومینکا میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں کپتان مصباح الحق نے 50گیندوں پر صرف 1رن بنا کر نیا ریکارڈبنا دیا تاہم ان کی والدہ کویہ ریکارڈ زیادہ پسند نہ آیا تو بیٹے کو فون کر کے اپنے دل کی بات بتا دی ۔

’جو مرد جسم کے اس حصے کی شیو کرتے ہیں ہمیں ذرا بھی پسند نہیں آتے‘ جدید تحقیق میں خواتین نے انتہائی حیران کن فیصلہ سنادیا

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی والدہ نے بتا یا کہ جب مصباح الحق کو کیریئر کے آخری میچ میں 50رنز پر صرف ایک سکور بناتے دیکھا تو میں حیران رہ گئی ۔اس کے بعد بیٹے سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران والدہ نے حیرانگی سے استفسار کیا کہ تم نے 50گیندوں پر صرف 1رن کیوں بنا یا ؟جس پر مصباح الحق نے ہنسنا شروع کردیا ۔والدہ نے مصباح الحق سے کہا کہ تمہاری بیوی کو اس کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر میرے شوہر نے ایسا کام کیا ہوتا تو میں ان سے سختی سے پوچھتی کے ایسا کیوں کیا ؟اس بات پر والدہ اوربیٹے نے ہنسنا شروع کردیا ۔انہوں نے بتا یا کہ مصباح الحق بچپن سے ہی بہت محنتی تھے ،ایک دن میرے پاس آئے اور کہنے لگے ”ماں تم میرے لیے دعا نہیں کرتی ؟“جس پر میں نے کہا کہ والدین ہمیشہ بچوں کے لیے دعا کرتے ہیں میں بھی تمہاری ترقی اور نوکری کے لیے دعائیں کرتی ہوں جس پر مصباح الحق نے کہا بس اسی لیے میرا کام نہیں ہو رہا ،آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں جس پر میں نے کہا کہ تمہارے لیے یہ دعا بھی کر دوں گی ۔

مزید :

کھیل -