گراﺅنڈ سے رخصتی پر مصباح کی آنکھیں نم ہوئیں تو سٹیڈیم میں موجود اہلیہ سے رہا نہ گیا، پوری دنیا کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ مصباح بھی دل ہی دل میں ضرور مسکرائے ہوں گے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”شالا نظر نہ لگے“

گراﺅنڈ سے رخصتی پر مصباح کی آنکھیں نم ہوئیں تو سٹیڈیم میں موجود اہلیہ سے رہا ...
گراﺅنڈ سے رخصتی پر مصباح کی آنکھیں نم ہوئیں تو سٹیڈیم میں موجود اہلیہ سے رہا نہ گیا، پوری دنیا کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ مصباح بھی دل ہی دل میں ضرور مسکرائے ہوں گے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”شالا نظر نہ لگے“

  

ڈومینیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہتے ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور اگر مصباح الحق اور ان کی اہلیہ کو دیکھا جائے تو یہ بات سچ نظر آتی ہے جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں مصباح الحق کا ساتھ دیا اور جب آخری ٹیسٹ کھیلتے مصباح کی آنکھیں نم ہوئیں تو ایسے انداز میں حوصلہ افزائی کی کہ پوری دنیا کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آﺅٹ ہو کر پویلین کی جانب بڑھنے لگے تو یونس خان نے انہیں گلے لگا لیا اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے ایک ،ایک کر کے مصافحہ کیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے روائتی انداز میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

لوگوں کی اتنی محبت اور کرکٹ گراﺅنڈ سے ”رخصتی“ نے مصباح کی آنکھیں نم کیں تو وی آئی پی انکلیوژر میں موجود ان کی اہلیہ سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے شوہر کو ایک ”فلائنگ کس“ بھیجی اور ان کے اس انداز کو سٹیڈیم میں لگی بڑی سکرین پر بھی دکھایا گیا اور پوری دنیا میں ٹی وی سکرین پر میچ دیکھنے والے شائقین نے بھی یہ منظر دیکھا۔ مصباح الحق کی اہلیہ کا ایسا شاندار ”خراج تحسین“ دیکھ کر سٹیڈیم میں موجود شائقین بھی پرجوش ہو گئے اور تالیاں بجا کر انہیں خوب داد دی۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -