بھارت نے اٹاری واہگہ بارڈر پر فل باڈی سکینر لگانے کا اعلان کردیا

بھارت نے اٹاری واہگہ بارڈر پر فل باڈی سکینر لگانے کا اعلان کردیا
بھارت نے اٹاری واہگہ بارڈر پر فل باڈی سکینر لگانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت نے اٹاری واہگہ سرحد پر فل باڈی سیکنر لگانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن رجیجو نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایاکہ اٹاری واہگہ سرحد پر فل باڈی اور سامان کے سکینر لگائے جائیں گے۔ پاکستان سے آنے والے سامان اور افراد کو چیک کیا جائےگا۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

انھوں نے کہاکہ پاکستان سے ملنے والی سرحد پر سیکنر لگانے کا پروگرام کافی پہلے بنایاگیا تھا، لیکن سکینرفراہم کرنے والی کمپنی سے مسائل کے باعث معاملات کو حمتی شکل دینے میں تاخیر ہوئی تاہم اب سیکنرلگانے کا کام جلد مکمل کرلیا جائےگا۔پاکستان سے آنے والے ٹرکوں اور لوگوں کا فل باڈی سکین ہوگا۔ 22 مارچ کو کرن ریجو نے بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایاتھا کہ پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کی سرحدوں پر فل باڈی اور گاڑیوں کو چیک کرنے والے سکینر لگائے جائیں گے۔

’’ہمیں ایسی حالت میں سونے پر مجبور کیا جاتا ہے کہ۔۔۔‘‘بڑے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کہ سن کر کوئی بھی کانپ جائے