”اسے تایا کامران کو مت پکڑانا ورنہ۔۔۔“ عمر اکمل نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دی تو سوشل میڈیا صارفین نے اتوار کی چھٹی ”یادگار“بنانے کا فیصلہ کر لیا، ایسی ایسی ٹویٹس کر دیں کہ ہنسی کا سیلاب آ گیا

”اسے تایا کامران کو مت پکڑانا ورنہ۔۔۔“ عمر اکمل نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش ...
”اسے تایا کامران کو مت پکڑانا ورنہ۔۔۔“ عمر اکمل نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دی تو سوشل میڈیا صارفین نے اتوار کی چھٹی ”یادگار“بنانے کا فیصلہ کر لیا، ایسی ایسی ٹویٹس کر دیں کہ ہنسی کا سیلاب آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو یہ ”اعزاز“ حاصل ہے کہ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں تو صارفین اسے پسند کرنے کیساتھ ساتھ ”جگتیں“ لگانے کا موقع بھی ہاتھ نہیں جانے دیتے اور ان کی خراب پرفارمنس پر اپنے دل کی بھڑاس ’جگتوں‘ کے ذریعے نکالتے ہیں۔

اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر والدہ نے فون کر کے کیا بات کہی اور کپتان نے کیا جواب دیا ؟ماں بیٹے کی گفتگو سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

ایسا ہی کچھ اس وقت بھی ہوا جب عمر اکمل نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی اور مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ وہ بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمر اکمل کو باپ بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے بچے کی لمبی عمر اور صحت و تندرستی کی دعا کی اور حسب توفیق ’جگتیں‘ بھی لگائیں۔ صارفین کی جانب سے کئے جانے والے کمنٹس میں سے چند انتہائی دلچسپ ذیل میں دئیے جا رہے ہیں جو یقینا آپ کو بھی بہت پسند آئیں گے۔

عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے، پورا گھرانہ خوشی سے نہال

ایک صارف نے تو عمر اکمل کو ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے کیچ چھوڑنے کی بات یاد دلاتے ہوئے باقاعدہ نصیحت بھی کی کہ ”اسے تایا کامران کو مت پکڑانا، ورنہ وہ اسے بھی ڈراپ کر دے گا۔“

ایک صارف نے عمر اکمل کے بچپنے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”ماشاءاللہ۔۔۔ دونوں ساتھ بڑے ہوں گے۔“

ایک صارف نے عمر اکمل کی اداکاری کی حس کو چھیڑتے ہوئے لکھا کہ ”اس کو اپنے جیسا ایکٹر نہ بنانا۔“

ایک صارف نے تو ڈائریکٹ عمر اکمل کے بیٹے کو ہی نصیحت کر دی اور کہا کہ ”بیٹا کرکٹر مت بننا، جو دل میں آئے بننا، اس وائرس کی مت سننا۔“

ایک صارف نے بچے کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی خوب دعائیں کرتے ہوئے اپنے دل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ صحت و تندرستی دے۔۔۔ ہر طرح کی خوشیاں اور کامیابیاں عطاءکرے، پر بیٹا باپ پر نہ جائے۔“

ایک مداح نے تو عمر اکمل کو سدھرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”مبارک ہو۔۔۔ اب باپ بن گئے ہو، اب سدھر جاﺅ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -