پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر غور،پارٹی رہنماﺅں کی عمران خان کو دھرنا 3 کی تجویز

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر غور،پارٹی رہنماﺅں کی ...
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر غور،پارٹی رہنماﺅں کی عمران خان کو دھرنا 3 کی تجویز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر غور شروع کردیا ہے اور عمران خان کو پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے عید کے بعد دھرنا 3 دینے کی بھی تجویز دیدی گئی ہے۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا اور اس موقع پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پارٹی رہنماﺅں نے سربراہ عمران خان کو تجویز دی کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پر استعفے کے لئے دباﺅ بڑھایا جائے اور عید کے بعد دھرنا دینے اور تمام شہروںمیں احتجاج کا بھی مشورہ دیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اس سے قبل وزیراعظم کے خلاف دو دھرنے دے چکی ہے مگر اسے استعفے کے لئے ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔

’’ہمیں ایسی حالت میں سونے پر مجبور کیا جاتا ہے کہ۔۔۔‘‘بڑے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کہ سن کر کوئی بھی کانپ جائے

مزید :

قومی -اہم خبریں -