سپریم کورٹ کا حج سبسڈی ختم کرنے کا حکم، 2018 میں حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجا جائیگا: بھارت

سپریم کورٹ کا حج سبسڈی ختم کرنے کا حکم، 2018 میں حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے ...
سپریم کورٹ کا حج سبسڈی ختم کرنے کا حکم، 2018 میں حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجا جائیگا: بھارت

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارت حکومت نے حج 2018 کیلئے حاجیوں کو صرف بحری جہاز سے بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارت خبر رساں ادارے کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ 15 بحری جہازوں کے ذریعہ جو عالمی معیار کی سہولتیں رکھتے ہوں گے عازمین حج کو ممبئی تاجدہ 2018 کے حج کے سفر کیلئے منتقل کیا جائے گا۔ ایک دفعہ میں 5 ہزار عازمین حج سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز 4 دن میں جدہ پہنچ جائیں گے۔ یہ تجویز سپریم کورٹ حکم نامے کے پس منظر میں زیر غور ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 2022 تک حج سبسیڈی برخاست کر دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -