بینک آف چائنہ کا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ, منظوری مل گئی

بینک آف چائنہ کا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ, منظوری مل گئی
بینک آف چائنہ کا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ, منظوری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی) بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا اور ا س ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے ۔

اس سے قبل  وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی سے ملاقات کے دوران پاکستان میں بینک آف چائنہ کی برانچ کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور اب منظوری ملنے کے بعد بینک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔

ہفتہ کو وزیر خزانہ سنیٹیر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں بینک آف چائنہ کے ہیڈ کوارٹر ز میں بینک کے چیئرمین ٹین گولی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے پر اتفاق کیا، پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنہ کے چیئرمین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تاکہ وہ پاکستان میں بینک کی پہلی برانچ کا افتتاح کریں ۔ بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی نے پاکستان میں میکر واکنامک استحکام اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کی تعریف کی ۔