حیدر آباد : بیوی پر مبینہ تشدد ، گھر میں 2 دن بندرکھنے کا الزام ، شوہر گرفتار

حیدر آباد : بیوی پر مبینہ تشدد ، گھر میں 2 دن بندرکھنے کا الزام ، شوہر گرفتار
حیدر آباد : بیوی پر مبینہ تشدد ، گھر میں 2 دن بندرکھنے کا الزام ، شوہر گرفتار

  

حیدرآباد (ویب ڈیسک) ایئرپورٹ پولیس نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ہاتھ پیراورمنہ ٹیپ سے بند کرکے گھرمیں دو دن تک بندرکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے زخمی خاتون کے شوہر کوگرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق 30سالہ روشنا زوجہ دلشاد پہنور سکنہ گوٹھ بیڑو پہنورکو تین روز قبل اس کے شوہر نے شک کی بنیاد پراسے چھریوں کے وارکرکے زخمی کیا‘پائیوں سے مارا اورہاتھ پیرباندھ کر منہ میں کپڑاڈال کر ٹیپ سے منہ بند کردیا اورگھرکوتالا ڈال کر فرارہوگیاتھا۔ہوسٹری میں رہائش پذیر روشنا کے والد ہاشم پہنور اور بھائیوں کو روشنا کے گھر پر تالا لگا ہونے کی اطلاع ملی تو وہ بیٹی کی تلاش میں گوٹھ بیٹرو پہنور پہنچے اور گھر کا تالا کھول کر دیکھا تو روشنا زخمی حالت میں بے ہوش پڑی تھی اور ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے جس پر وہ اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ائیرپورٹ تھانے لائے تھے جہاں پولیس نے میاں بیوی کا معاملہ قرار دے کر کیس درج کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ہاشم پہنور ہوسٹری تھانے گیا تھا لیکن ہوسٹری پولیس نے بھی کیس درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر والدہ نے فون کر کے کیا بات کہی اور کپتان نے کیا جواب دیا ؟ماں بیٹے کی گفتگو سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

ایس ایس پی حیدر آباد نے ظلم کا شکار خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ائیرپورٹ پولیس کو کیس درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او ائیرپورٹ جنید عباسی نے زخمی خاتون کے والد ہاشم پہنور کی مدعیت میں اس کے داماد دلشاد پہنور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

حیدرآباد -