پاناما کیس خط لکھنے والے قطری شہزادے کو بھی لے ڈوبا، جے آئی ٹی کا ایسا فیصلہ جس کے بارے میں عرب شہزادے نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے شریف خاندان کی آف شور جائیداد سے متعلق قطر کے شاہی خاندان کو تفصیلی سوالنامہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطری شاہی خاندان کو تفصیلی سوالنامہ اگلے ہفتے بھجوایا جائے گا۔ 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے 2 ممبران کو اس مقصد کیلئے دوحہ بھیجے جانے کا بھی امکان ہے اور اس مقصد کیلئے جے آئی ٹی نے دفتر خارجہ سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شریف خاندان سے متعلق تمام تفصیلات جے آئی ٹی کو جمع کرا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کو بھی ایک سوالنامہ بھیجے گی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کا پہلا غیر رسمی اجلاس پیر کے روز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا، جسے جے آئی ٹی کا سیکرٹریٹ بنا دیا گیا ہے۔