پاک فوج کے جوانوں مزاحیہ ویڈیو بنا کر اہم پیغام دے دیا ،گولیو اور گولوں کی گہن گرج میں گھرے جوانوں کو ہنستا کھیلتا دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی خوب دا دی

پاک فوج کے جوانوں مزاحیہ ویڈیو بنا کر اہم پیغام دے دیا ،گولیو اور گولوں کی ...
پاک فوج کے جوانوں مزاحیہ ویڈیو بنا کر اہم پیغام دے دیا ،گولیو اور گولوں کی گہن گرج میں گھرے جوانوں کو ہنستا کھیلتا دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی خوب دا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی موجودہ صورتحال میں پاک فوج کے جوان ویسے تو کڑی ٹریننگ ،بارڈر سیکیورٹی اور ملک کی داخلی سیکیورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تاہم جب بھی انہیں خوش ہونے کا موقع ملے تو اپنے ہاتھ سے اس موقع کو نہیں گنواتے ،یہ ہی وجہ ہے کہ پاک فوج کی دلیر ی اور شجاعت کے قصے ساری دنیا کے زبان پر ہیں۔ایسے ہی کچھ جوانوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنا کرانٹر نیٹ پر شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر دھو م مچ گئی۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پاک آرمی کے اکاﺅنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کچھ جوان بس میں بیٹھنے کی اداکاری کر رہے ہیں ۔ایک جوان بس کا ڈرائیور بنا ہوا ہے ،دوران ڈرائیونگ پیچھے سے ایک جوان ڈرائیور کو کہتا ہے کہ بھائی صاحب بس تیز چلاﺅ جس پر ڈرائیور اتنی تیز بس چلاتا ہے کہ سواریاں ہچکولے کھانا شروع کردیتی ہیں اور با لآخر بس حادثے کا شکار ہو جاتی ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے مزاحیہ انداز میں خوبصورت پیغام دیا تاکہ کوئی بھی سواری کبھی ڈرائیور کو بس تیز چلانے کا نہ کہے ۔ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے جوانوں کو دل کھول کرداد دی ۔

اپنے بیٹے مصباح الحق کو کیئر یر کے آخری میچ میں 50گیندوں پر 1رنز بناتے دیکھ کر والدہ نے فون کر کے کیا بات کہی اور کپتان نے کیا جواب دیا ؟ماں بیٹے کی گفتگو سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

ویڈ یو دیکھئے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -