فیس بک پر نظر آنے والا یہ جامنی رنگ کا پھول تو آپ نے بھی دیکھا ہو گا، مگر یہ کیوں شامل کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

فیس بک پر نظر آنے والا یہ جامنی رنگ کا پھول تو آپ نے بھی دیکھا ہو گا، مگر یہ ...
فیس بک پر نظر آنے والا یہ جامنی رنگ کا پھول تو آپ نے بھی دیکھا ہو گا، مگر یہ کیوں شامل کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ چند دنوں سے فیس بک ایموجیز میں جامنی رنگ کا ایک پھول بھی شامل کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے تمام صارفین نے دیکھا ہے مگر سب ہی حیران ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے کیوں شامل کیا گیا ہے اور ایسا کرنے کا مقصد کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یہ معمہ بالآخر حل ہو گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایموجی 14 مئی کو دنیا بھر کے 80 ممالک میں منائے جانے والے ”مدرز ڈے“ کی مناسبت سے شامل کیا گیا ہے۔ فیس بک نے ماﺅں کا عالمی دن منانے کیلئے اس ایموجی کو شامل کیا ہے تاکہ دنیا بھر کے افراد اپنی والدہ کی فیس بک پوسٹ پر اس کے ذریعے پیار کا اظہار کر سکیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ آج 14 مئی ہے اور ماﺅں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لہٰذا یہ خبر پڑھنے کے بعد اگر آپ نے اپنی والدہ کی فیس بک پوسٹ کو لائک یا پھر ’لو‘ کیا ہے تو اسے فوراً ’گریٹ فل‘ یعنی جامنی رنگ کے پھول کے ساتھ تبدیل کر کے فیس بک کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر ہم ”پھول والے ردعمل“ کے ذریعے چند ممالک میں لوگوں کی صلاحیتوں کا امتحان لے رہے ہیں۔“

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
دلچسپ امر یہ ہے کہ انگلینڈ میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کو یہ پھول مہیا نہیں کیا گیا۔ اگرچہ اس ایموجی نے بہت سے لوگوں کو تجسس میں مبتلا کئے رکھا مگر حقیقت سامنے آنے پر بہت سے لوگ فیس بک کو داد دے رہے ہیں جس نے ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر کچھ خاص کیا۔