افغانی لڑکیوں نے پاکستان آکر ایسا کام کردیا کہ اپنی ہی کرکٹ ٹیم کے لڑکوں کو شرم سے پانی پانی کردیا

افغانی لڑکیوں نے پاکستان آکر ایسا کام کردیا کہ اپنی ہی کرکٹ ٹیم کے لڑکوں کو ...
افغانی لڑکیوں نے پاکستان آکر ایسا کام کردیا کہ اپنی ہی کرکٹ ٹیم کے لڑکوں کو شرم سے پانی پانی کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ دنوں افغانستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاکستان کے حالات کو بہانہ بنا کر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کے بعد اب افغانی لڑکیوں نے پاکستان آکر سائیکلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیکر افغان لڑکوں کو شرمسار کردیا ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں پر کسی کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

نجی ٹی وی چینل سماءکی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قومی ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا جس میں افغانستان کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔سائیکلوں پر سوار افغانستان سے آئی لڑکیوں نازنین اور سحر نے اپنی ہی کرکٹ ٹیم کے لڑکوں کو آئینہ دکھا دیا اوران سمیت دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان ایک پرامن اور مہمان نواز ملک ہے۔افغان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بہت محفوظ ہیں،پاکستان بہت اچھا ہے اور یہاں خطرے کی بھی کوئی بات نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔

’’ہمیں ایسی حالت میں سونے پر مجبور کیا جاتا ہے کہ۔۔۔‘‘بڑے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کہ سن کر کوئی بھی کانپ جائے

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالی ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں افغانستان کی ٹیم کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی۔قبل ازیں افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آکر کھیلنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں۔

مزید :

کھیل -