”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے ...
”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آج کل ایک نئے پروگرام کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی تفصیلات سے متعلق تاحال کسی کو معلوم نہیں ہے تاہم ان دونوں نے اپنی ایسی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کی ہے کہ دیکھنے والوں کا ہنسی سے برا حال ہو گیا ہے۔

اگر مردوں کے جسم پر یہ ایک چیز ہوتوخواتین ان کی طرف اس طرح بھاگی آتی ہیں جیسے شہد کی مکھی پھولوں کی طرف، سائنسدانوں نے ایساانکشاف کردیا کہ ہرمرد یہ کام ضرور کرے گا

شعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنی اور وسیم اکرم کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ”مولا جٹ اور نوری نتھ“ کا روپ دھارے نظر آ رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان دونوں نے انہیں کی طرح سینے بھی پھلا رکھے ہیں اور مونچھوں کو تاﺅ بھی دے رکھا ہے اور آنکھوں میں موجود  غذب تو ’کمال‘ ہے۔

شعیب اختر نے تصویر کیساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ ”پھولی چھاتیاں، مونچھوں کا تاﺅ، غضب ڈھاتی آنکھیں، اور بہت سارا مزہ، یہ سب کچھ رمضان المبارک کے دوران آپ کی ٹی وی سکرین پر ہو گا۔“

شعیب اختر نے اس تصویر کے بعد ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ ”میں اور وسیم اکرم، دونوں اب بھی اپنے بازوﺅں کو بہترین افیکٹس کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔“

وسیم اکرم نے بھی اپنی اور شعیب اختر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاہم راز کو راز ہی رکھا اور صرف اتنا ہی بتایا کہ کچھ نیا آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا ” بہت جلد کچھ نیا اور دلچسپ آ رہا ہے۔“

اب یہ دونوں کیا ارادہ رکھتے ہیں اور کیا کرنے جا رہا ہیں اس کا اندازہ تو پروگرام دیکھنے کے بعد ہی ہو گا مگر دونوں کا نیا ”بھیس“ انتہائی زبردست ہے اور دیکھنے والے ہنسی سے بے حال ہیں۔

مزید :

کھیل -