برطانوی باکسر خالد یفائی نے فلائی ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی

برطانوی باکسر خالد یفائی نے فلائی ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی
برطانوی باکسر خالد یفائی نے فلائی ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نژاد باکسر خالد یفائی نے کامیابی کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے جاپانی حریف کو شکست دے کر فلائی ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں خالد یفائی نے جاپانی حریف پر خوب مکے برسائے اور اسے دوسرے راﺅنڈ میں ہی گرانے میں کامیاب رہے تاہم جاپانی باکسر بھی سخت جان ثابت ہوا اور اس نے ہار ماننے سے انکار کردیا۔ تین راﺅنڈز مکمل ہونے کے بعدججز کے متفقہ فیصلے پر خالد یفائی کو فائٹ کا فاتح قرار دیا گیا۔ ان کی جیت کا سکور ایک سو اٹھارہ، ایک سو آٹھ، 119-107 اور ایک سو انیس ، ایک سو سات رہا۔

واضح رہے کہ خالد یفائی گزشتہ سال دسمبر میں سپر فلائی ویٹ چیمپیئن بنے تھے اور اس فائٹ میں وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -