ملک افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جنگ اورآفات میں قوم کوسنبھالنے والوں کولوگ نہیں بھول سکتے:پرویز الہیٰ

ملک افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جنگ اورآفات میں قوم کوسنبھالنے والوں ...
ملک افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جنگ اورآفات میں قوم کوسنبھالنے والوں کولوگ نہیں بھول سکتے:پرویز الہیٰ

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے کہاہے کہ پورا ملک افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ،عوام جنگ اورآفات میں قوم کوسنبھالنے والوں کو ہرگز نہیں بھول سکتے ۔

”این اے 56 سے الیکشن میں لڑوں گا،شیخ رشید اکیلے کھانے کا سوچ رہے ہیں“:فیاض الحسن چوہان

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران چودھری پرویز الہیٰ کاشریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں بھائی بہت تسلسل کےساتھ جھوٹ بولتے ہیں ،قوم کوجے آئی ٹی کی کارکردگی سے آگاہ رکھاجائے۔ دوسری جانب حکمران عوام کومہنگے داموں بجلی دےرہے ہیں۔چلڈرن ہسپتال کی عمارت تو کھڑی ہے لیکن کچھ کام نہیں کررہے اگر ہسپتال میں جاکر دیکھا جائے تو نظر آئے گا کہ وہاں ایک ہی بیڈپر4مریض لیٹے ہوتے ہیں جبکہ شہبازشریف نے16ارب کی لاگت سے بہاولپورسولرپارک تعمیرکروایااور آج وہ ہی سولر پارک بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے 7ارب روپے بھی نہیں مل رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کو نئے سر ے سے منظم کرنےکاسلسلہ شروع کردیاہے اور جو کام ہم نے کیے حکمرانوں نے اس جیساایک بھی کام نہیں کرسکے جبکہ ہم 10اضلاع میں ورکرز کنونشن کرچکے ہیںجس کا بہت اچھارسپانس ملا تھا۔

مزید :

فیصل آباد -