مصباح کو میچ ریفری کے عہدے کی پیشکش نہیں کی :شہریار خان

مصباح کو میچ ریفری کے عہدے کی پیشکش نہیں کی :شہریار خان
مصباح کو میچ ریفری کے عہدے کی پیشکش نہیں کی :شہریار خان

  

لاہور(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان نے کہا کہ مصباالحق کو میچ ریفری کے عہدے کی پیشکش نہیں کی گئی ، اس بات کا تمام تر انحصار مکمل طور پر خود ٹیسٹ کرکٹر پر ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ کیلئے کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، وزیر اعظم کو جیل بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس کی رپورٹ لیک کر کے پاک فوج کی توہین کی گئی: عمران خان

تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری بنانے کی پیشکش کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے مصباح کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی جبکہ ا ن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ٹیسٹ کپتان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی اور اس بات کا تمام تر انحصار مکمل طور پر خود ٹیسٹ کرکٹر پر ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ کیلئے کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اس رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ شہریار خان نے مصباح کو ریٹائرمنٹ کے بعد میچ ریفری بننے کے ساتھ ساتھ تین آپشن پیش کیے۔بیان کے مطابق شہریار خان نے کہا تھا کہ مصباح الحق کے حوالے سے میرے پاس تین پلان ہیں، پہلا پی سی بی اور پاکستان کرکٹ میں براڈکاسٹر کا، دوسرا آئی سی سی میچ ریفری اور تیسرا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کا آپشن موجود ہے۔

مزید :

کھیل -