پرتگالی گلوکار سلواڈور سبرال نے دنیا کا سب سے بڑا موسیقی کا مقابلہ یورو ویژن جیت لیا

پرتگالی گلوکار سلواڈور سبرال نے دنیا کا سب سے بڑا موسیقی کا مقابلہ یورو ویژن ...
پرتگالی گلوکار سلواڈور سبرال نے دنیا کا سب سے بڑا موسیقی کا مقابلہ یورو ویژن جیت لیا

  

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ گلوکار نے دنیائے موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ یورو ویژن جیت کر تاریخ رقم کردی ۔

تفصیلات کے مطابق 1958 میں شروع ہونے والا یورو ویژن مقابلہ امسال یوکرین میں منعقد ہوا جس میں بر اعظم یورپ کے 26 ممالک نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلے میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ گلوکار سلواڈور سبرال نے کلاسیکل گانا گا کر یہ مقابلہ جیت لیا۔ فائنل میں ان کے مقابلے میں اٹلی اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے گلوکار شامل تھے تاہم ججز اور عوام کو سلواڈور کے سر پورے لگے اور انہیں 758 پوائنٹس کے ساتھ فاتح قرار دے دیا گیا۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد سلواڈور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاتح گلوکار سلواڈور سبرال نے کہا کہ موسیقی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ سٹیج کو آگ لگادیں بلکہ موسیقی روح کو چھو لینے کا نام ہے۔

واضح رہے کہ 1958 میں یور ویژن شروع ہوا تھا اور پرتگال کو ایک بار بھی یہ اعزاز نہیں ملا تھا تاہم اس بار سلواڈور نے یہ مقابلہ جیت کر اپنے ملک میں ہیرو کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

مزید :

تفریح -