فرانس توانائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا: ڈورینس مارٹن

فرانس توانائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری ...
فرانس توانائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا: ڈورینس مارٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی سفیر ڈورینس مارٹن نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان میں توانائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گی اس حوالے سے فرانس آزاد کشمیر میں مختلف منصوبہ جات کیلئے تعاون کررہا ہے۔

پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، وزیر اعظم کو جیل بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس کی رپورٹ لیک کر کے پاک فوج کی توہین کی گئی: عمران خان
فرانسیسی سفیر نے آج وادی نیلم میں فرانس کے تعاون سے کٹن کے مقام پر 48میگا واٹ جاگراں فیز2ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرنسیسی سفیر ڈورینس مارٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30میگا واٹ جاگراں فیز 1کے منصوبے میں بھی فرانسیسی حکومت نے تعاون کیا ہے اور فرانسیسی حکومت جاگراں فیز3میں بھی تعاون میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس پراجیکٹ سے 48میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے تقریباً12لاکھ لوگ مستفید ہوں گے ۔

پاک فوج کے جوانوں مزاحیہ ویڈیو بنا کر اہم پیغام دے دیا ،گولیو اور گولوں کی گہن گرج میں گھرے جوانوں کو ہنستا کھیلتا دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی خوب دا دی
مس مارٹن کا مزید کہنا تھا کہ  نیلم ویلی خوبصورت خطہ ہے اور یہاں بار بار آنے کو دل کرتا ہے۔ ہائیڈرل منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

مزید :

مظفرآباد -