ویتنام خطے کا اہم ملک  ، پاکستان ویتنام کے ساتھ اقتصاد ی اور سیاسی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے:وزیر اعظم نوا زشریف

ویتنام خطے کا اہم ملک  ، پاکستان ویتنام کے ساتھ اقتصاد ی اور سیاسی تعلقات ...
ویتنام خطے کا اہم ملک  ، پاکستان ویتنام کے ساتھ اقتصاد ی اور سیاسی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے:وزیر اعظم نوا زشریف

  

بیجنگ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ ویتنام خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان ویتنام کے ساتھ اقتصاد ی اور سیاسی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم نے ویتنام کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم کے موقع پر وزیر اعظم سے ویتنام کے صدر ترانڈ ائی کوآنگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا اورکہاکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت اور مشترکہ تجارتی کمیشن کے حوالے سے مشترکہ وزارتی کمیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ویتنام آسیان سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام نے عالمی ادارہ صحت کے لئے پاکستان کی امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بھر پور حمایت کی ہے جس پر پاکستان ویتنام کا مشکور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -