جمہوریت کے لئے وکلا کی قربانیوں نے جمہوری نظام کو استحکام فراہم کیا ِ،موجودہ قیادت ملک کو درپیش مختلف چیلنچز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے:گورنر پنجاب

جمہوریت کے لئے وکلا کی قربانیوں نے جمہوری نظام کو استحکام فراہم کیا ِ،موجودہ ...
جمہوریت کے لئے وکلا کی قربانیوں نے جمہوری نظام کو استحکام فراہم کیا ِ،موجودہ قیادت ملک کو درپیش مختلف چیلنچز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے:گورنر پنجاب

  

لاہور (صباح نیوز)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ جمہوریت کے لئے وکلا کی قربانیوں نے جمہوری نظام کو استحکام فراہم کیا ہے جبکہ موجودہ قیادت ملک کو درپیش مختلف چیلنچز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

پرویز خٹک کاسعد رفیق کے ساتھ چائے پینا پی ٹی آئی کا نواز شریف کو وزیر اعظم تسلیم کرنا ہے: حنیف عباسی

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا پنجاب بھر کی مختلف ڈویڑن ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کہناتھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی مخلصانہ قیادت اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دن رات محنت کی بدولت آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نظر آئے گا۔آئین اور قانون کی بالادستی اور ادروں کا احترام ہی قوموں کو بامِ عروج تک لے جا سکتا ہے اور حکومت اداروں کے استحکام اور ان کے احترام میں اضافے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز قانون سے بالا نہیں، ہمیں ہر قسم کے معاملات کو آئین اور قانون میں رہتے ہوئے ان کا حل نکالنا ہے۔ ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتیجے میں منتخب عوامی نمائندوں کی بدولت آج عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔

رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وکلا برادری ہمارے معاشرے کا باشعور اور تعلیم یافتہ طبقہ ہے جنہوں نے ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ عوام کو انصاف کا عمل تب تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک بنچ اور بار میں ہم آہنگی اور تعاون کی فضا قائم نہ ہو جبکہ حکومت وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے ایک جامع پالیسی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ملک بھر کے وکلاءکو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں مدد فراہم ہوسکے۔ اس موقع پر پنجاب کی مختلف بارز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ا۔

مزید :

قومی -