پاکستان نے 59 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ’فتح‘ کر لی، باﺅلرز نے مصباح اور یونس کے کیرئیر کا اختتام تاریخ میں امر کر دیا

پاکستان نے 59 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ’فتح‘ کر لی، باﺅلرز ...
پاکستان نے 59 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ’فتح‘ کر لی، باﺅلرز نے مصباح اور یونس کے کیرئیر کا اختتام تاریخ میں امر کر دیا

  

ڈومنیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے فیصلہ کن ٹیسٹ کے آخری روز کے کھیل میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کے سریز  1-2 سے جیت لی۔گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز 202 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔

یونس خان ٹیسٹ سیریز میں10کیچ لینے والے پہلے پاکستانی فیلڈر بن گئے

تفصیلات کے مطابق ونڈزر پارک میں کھیلے جا رہے فائنل ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ 7 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم سکور ابھی 22 پر پہنچا تو اوپنر براتھویٹ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 6 رنز بنائے اور یہ وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔ ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 47 پر گری محمد عامر نے شمرون ہتھمائر کی وکٹ حاصل کی،ہتھمائر نے صرف 25 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کا سکور 66 پر پہنچا تو شائی ہوپ 17رنز کے انفراد ی سکور پر حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ ویسٹ انڈیز کے پانچویں آؤ ٹ ہونے والے کھلاڑی وشال سنگھ تھے  جو 2 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے، ویسٹ انڈیز کی تازہ وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی، شان ڈاؤرچ ہیں جو کہ یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے .  جبکہ ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ 151 کے مجموعی سکور پر گری ، ویسٹ انڈین کھلاڑی جیسن ہولڈر 22 رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔اس وقت ویسٹ انڈیز کا سکور 159  ہے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں ۔حسن علی نے جیسن ہولڈر کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ۔ ویسٹ انڈین بلے باز بشو 3 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ جوزف 5 رنز بنا کر ھسن علی کی گیند کا شکار بنے ۔ ویسسٹ انڈیز کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گبیریل 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر پویلیں لوٹ گئے اور روسٹن چیز 101 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی طرف سے یاسر شاہ نے 5، حسن علی نے 3 جبکہ عامر اور عباس نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا

گراﺅنڈ سے رخصتی پر مصباح کی آنکھیں نم ہوئیں تو سٹیڈیم میں موجود اہلیہ سے رہا نہ گیا، پوری دنیا کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ مصباح بھی دل ہی دل میں ضرور مسکرائے ہوں گے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”شالا نظر نہ لگے“

ڈومنیکا ٹیسٹ کے چوتھے روز باﺅلرز کا راج رہا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز کا 218 رنز پانچ کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ آغاز کیا۔ پاکستانی باﺅلر محمد عباس میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور اپنے کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 5 شکار کیے۔ دیگر باﺅلرز میں یاسر شاہ نے 3، جبکہ محمد عامر اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں میزبان ٹیم 247 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

خدا حافظ یونس، کرکٹرز کا گارڈ آف آنر،عظیم کھلاڑی کو آخری ٹیسٹ میچ میں شائقین کی جانب سے بھرپور انداز میں الوداع کیاگیا

پاکستان نے 129 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی تو قومی بلے باز پے در پے آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے۔ اوپنر اظہر علی 3 رنز بنا کر اور بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر چل دیے۔ اس کے بعد شان مسعود 21 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ پاکستانی بیٹنگ کے ستون مصباح الحق اور یونس خان بھی کالی آندھی کے سامنے ڈھیر ہوئے۔ کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کی آخری اننگز میں صرف 2 جبکہ یونس خان نے 35 رنز بنائے۔ یہ پاکستانی کپتان مصباح الحق اور سینئر کھلاڑی یونس خان کے کیریئر کا آخری میچ ہے۔ اس کے بعد 90 کے مجموعی سکور پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد یاسر شاہ اور محمد عامر حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ محمد عامر 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ یاسر شاہ 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

الوداع مصباح، سٹیڈیم میں جذباتی مناظر ، شائقین نے کھڑے ہواستقبال کیا ، کھلاڑیوں کا گارڈ آف آنر

دوسری اننگز میں الزاری جوزف نے 3، شینن گیبریل اور دویندرا بشو نے 2، 2 جبکہ روسٹن چیز نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 174 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -