چین پاکستان کے ساتھ مجموعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہے:چینی سفیر سن وی ڈونگ

چین پاکستان کے ساتھ مجموعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہے:چینی سفیر ...
چین پاکستان کے ساتھ مجموعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہے:چینی سفیر سن وی ڈونگ

  

بیجنگ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں اور دیگر خطے کے عوام کے مفاد کے لئے چین پاکستان کے ساتھ مجموعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت کلیدی کردار کا حامل منصوبہ ہے ۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان ہر موسم میں آزمودہ شراکت دار ہیں اور سی پیک کی کامیابی کے لئے مل کر کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ فورم نے تمام ممالک کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ مل بیٹھ کر باہمی مفاد میں تعاون اور ترقی کو ایک دوسرے کے ساتھ شریک کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں ممالک، عالمی تنظیموں اور سربراہان مملکت نے اس فورم میں شرکت کی ہے ۔ ہم فورم میں آنے والے تمام ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر نے فورم کے آغاز میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف چین بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لئے اہمیت کا حامل کامنصوبہ ہو گا۔

مزید :

قومی -