جنسی عمل سے دوری ، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ اپنے گھر پر خصوصی نظر رکھیں گے

جنسی عمل سے دوری ، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ اپنے گھر پر خصوصی نظر ...
جنسی عمل سے دوری ، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ اپنے گھر پر خصوصی نظر رکھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مردوخواتین میں جنسی رغبت کم ہوتی جاتی ہے۔ اب تک اس کی وجوہات جاننے کے لیے کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں تاہم اب کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں اس کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گی۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے میں 950شادی شدہ مردوخواتین سے سوالات کیے اور ان کے گھروں کی صفائی اور سلیقگی کا جائزہ لیا۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”گھروں کی صفائی، سجاوٹ اور سلیقگی مردوخواتین کی جنسی رغبت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ جن مردوں کے گھر گندے، پرانے اور بدسلیقہ تھے ان میں 40فیصد کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں ان کی جنسی رغبت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے برعکس جن مردوں کے گھر صاف ستھرے اور سجے سجائے تھے ان میں یہ شرح انتہائی کم تھی۔“

وہ حکمران جو نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا خون ”چوستا “ تھا، وجہ ایسی کہ سن کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی
یونیورسٹی کی ویب سائٹ utoronto.caپر شائع کی گئی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”کسی بھی گھر میں 25سال تک رہائش پذیر رہنا مردوں کی جنسی صحت پر شدید اثرات مرتب کرتا ہے۔ اگر وہ پچیس سال تک گندے، شورشرابے والے، بدبودار اور بے سلیقہ گھر میں رہتے ہیں تو ان کی جنسی رغبت میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے۔“سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ہمسایوں اور محلے کے گندے اور بدسلیقہ ہونے کے عوامل پر بھی تحقیق کی تاہم معلوم ہوا کہ ہمسایوں اور محلے کا گندہ اور بدسلیقہ ہونا جنسی صحت پر اثرانداز نہیں ہوتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -