آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد میں بارش کا امکان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد میں بارش کا امکان
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد میں بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں11 ملی میٹر، دیر03، اسلام آباد 08، مظفر آباد03 اور گڑھی دوپٹہ میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ملک کے گرم ترین مقامات کے ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دادو اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ بھکر، سکھرمیں درجہ حرارت46، جیکب آباد، سبی، بہاولنگر، رحیم یار خان، موہنجوداڑو اور نورپورتھل میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -