”جو بھی چڑیا گھر میں اس جانور کو مارنے والے کا پتہ بتائے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا “

”جو بھی چڑیا گھر میں اس جانور کو مارنے والے کا پتہ بتائے گا اسے 10 لاکھ روپے ...
”جو بھی چڑیا گھر میں اس جانور کو مارنے والے کا پتہ بتائے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نایاب جانوروں کی نسل بچانے کے لیے دنیا بھر میں انتہائی اقدامات کیے جاتے ہیں اور انہیں ہلاک کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ویومنگ کے ییلوسٹون نیشنل پارک میں ایک نایاب نسل کے سفید بھیڑیئے کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔ پارک کی انتظامیہ نے بھیڑیئے کو ہلاک کرنے والے ملزمان کی مخبری کرنے پر اب بھاری انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پارک کی طرف سے ابتدائی طور پر مخبری کرنے والے کو 5ہزار ڈالر(تقریباً 5لاکھ روپے) انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب یہ رقم 10ہزار ڈالر(تقریباً10لاکھ روپے) ہو گئی ہے کیونکہ نایاب بھیڑیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ’مونٹانا گروپ‘ نے بھی 5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں یہ نایاب سفید بھیڑیاانتہائی زخمی حالت میں ملا تھا۔ وہ اس قدر زخمی تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات صفر تھے۔ وہ درد سے بلک رہا تھا چنانچہ پارک کی انتظامیہ نے اسے آسان موت دینے کے لیے زہریلا انجکشن لگا دیا۔ بھیڑیوں میں کام کرنے والے گروپ کے صدر مارک کک کا کہنا ہے کہ ”اس پارک میں بھیڑیوں کی تعداد 100کے لگ بھگ ہے۔ کئی باڑے والے اور شکارسے متعلق لباس اور دیگر اشیاءبنانے والے پارک میں ان کی موجودگی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ چنانچہ خدشہ ہے کہ انہی میں سے کسی نے اس بھیڑیئے کو ہلاک کیا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -