’’متاثرہ شخص ہوں ،ڈان لیکس رپورٹ کی کاپی دی جائے ‘‘ راﺅ تحسین نے وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

’’متاثرہ شخص ہوں ،ڈان لیکس رپورٹ کی کاپی دی جائے ‘‘ راﺅ تحسین نے وزارت ...
’’متاثرہ شخص ہوں ،ڈان لیکس رپورٹ کی کاپی دی جائے ‘‘ راﺅ تحسین نے وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد برطرف کئے جانے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین نے وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا،  نوٹس میں وزارت داخلہ سے ڈان لیکس کی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل مانگی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ کا آخری دن ، ویسٹ انڈیز کے2کھلاڑی آﺅٹ

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز ‘‘کے مطابق ڈان لیکس کی رپورٹ آنے کے بعد غفلت کے مرتکب پائے جانے پربرطرف کئے جانے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین نے وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے،  لیگل نوٹس راﺅتحسین کے وکلا کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔لیگل نوٹس ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کے لئے بھجوایا گیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کی دیگر سفارشات کو نظر انداز کیا گیا۔ہمارے موکل کو کمیٹی نے طلب کیا تھا ، جبکہ رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں  جمع کرا دی گئی تھی اور جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے  راﺅتحسین کیخلاف ای اینڈ ڈی قواعد کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے  موکل راﺅتحسین اس رپورٹ کا متاثرہ ہے ، ہمارے موکل کا حق ہے کہ وہ اس رپورٹ کی نقل حاصل کرے۔ اس لئے ہمارے مئوکل کو ڈان لیکس رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل دی جائے ۔

وہ حکمران جو نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا خون ”چوستا “ تھا، وجہ ایسی کہ سن کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی

جیو نیوز کے مطابق راؤ تحسین کے وکلا نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری انکوائری کمیٹی کو بھی قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

مزید :

قومی -