بڑے ہوٹل نے اپنے مہمان کی ایسی شرمناک خفیہ ویڈیو بنا لی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

بڑے ہوٹل نے اپنے مہمان کی ایسی شرمناک خفیہ ویڈیو بنا لی کہ جان کر آپ کو بھی ...
بڑے ہوٹل نے اپنے مہمان کی ایسی شرمناک خفیہ ویڈیو بنا لی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نوسرباز لوگوں کو لوٹنے کا نت نیا طریقہ ایجاد کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک برطانوی جوڑے نے ترکی میں چھٹیاں گزارنے کے دوران ایک ہوٹل سے پیسے اینٹھنے کا ایسا طریقہ اختیار کیا کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 36سالہ برطانوی شہری مارٹن براﺅن اور اس کی 34سالہ بیوی لنڈسے ترک علاقے مرمریس میں چھٹیاں منانے گئے جہاں انہوں نے ایک ہوٹل قیام کیا۔ وہ پہلے سے ہی ارادہ کرکے آئے تھے کہ جب واپس جائیں گے تو ہوٹل کی ناقص صفائی اور برے کھانے کے باعث بیمار ہونے کا بہانہ کرکے ہوٹل کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے اور اس سے ہرجانہ وصول کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں قیام کے دوران مارٹن براﺅن نے ہوٹل کی انتظامیہ نے نزلہ زکام ہونے کی شکایت کی جس پر انتظامیہ نے اسے مقامی ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا۔ واپس آ کر مارٹن براﺅن نے ایک ساتھی سیاح کو بتایا کہ ہم واپس جا کر ہوٹل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرنے والے ہیں۔ اس ساتھی سیاح نے ہوٹل انتظامیہ کو مارٹن کے ارادے سے آگاہ کر دیا۔ اس پر ہوٹل انتظامیہ نے مارٹن اور لنڈے کی ہوٹل میں قیام کے دوران ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوش و خرم اور بالکل صحت مند ہیں۔ آخر کار وہی ہوا، مارٹن اور لنڈسے نے واپس جا کر ہوٹل کے خلاف 1200پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 62ہزار روپے) ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔ جواب میں ہوٹل نے ان کی بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویرعدالت میں پیش کر دی ہیں۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -