نیپال چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں شامل ہوگیا

نیپال چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں شامل ہوگیا
نیپال چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں شامل ہوگیا

  

کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں شامل ہوگیا۔نیپالی وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر اور نیپال میں چین کے سفیر نے کٹھمنڈو میں اس ضمن میں ایک یادداشت پر دستخط کردئیے ۔اس سمجھوتے کے تحت نیپال، چین کی مدد سے ریلوے اور سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرے گا۔ چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کا مقصد، ایشیا سے یورپ تک وسیع و عریض اقتصادی زون قائم کرنا ہے۔ نیپال کی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سمجھوتہ دونوں ممالک کے درمیان، معیشت اور ثقافت جیسے کئی طرح کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ اپریل میں چین اور نیپال کی افواج نے پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -